ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسورو: 250کلو وزنی مچھلی ایک لاکھ روپئے میں فروخت

میسورو: 250کلو وزنی مچھلی ایک لاکھ روپئے میں فروخت

Thu, 24 Dec 2020 11:14:06    S.O. News Service

میسورو،24؍دسمبر(ایس او نیوز) میسورو کے دیوراجہ مارکیٹ میں واقع بوٹی بازار میں واقع مچھلیوں کے بیوپاری اے ابراہیم ہر دن کیرلا کے مختلف علاقوں سے مچھلیاں منگواکر فروخت کرتے تھے لیکن جب کیرلا کے کالی کٹ سے مچھلیاں لائی گئیں تو ابراہیم کو یہ دیکھ کر کافی حیرت  ہوئی حسب معمول لانے والے مچھلیوں کیساتھ ایک 250کے جی وزنی کنگ فش بھی آگئی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں افراد اس 250کے جی وزنی مچھلی کا نظارہ کرنے کیلئے ای ابراہیم کے World Sea Fishکو پہنچ گئے۔

ابراہیم نے بتایا کہ یہ کنگ فش Arabian Seaمیں 21دسمبر کو پکڑی گئی ہے اور کوذی کوڈ کے ذریعہ اس کو میسورو لایا گیا ہے۔ جب اس مچھلی کی شہرت سارے میسورو میں پھیل گئی تو کئی ہوٹلوں کے مالکوں نے اس کنگ فش کو خریدنے کی پیشکش کی اور بعد میں اس مچھلی کو فی کلو400روپئے کے حساب سے ایک لاکھ روپیوں میں فروخت کردیا گیا۔

گزشتہ کئی برسو ں اس طرح کی مچھلی میسور نہیں لائی گئی تھی۔ حال ہے میں اسی طرح کی 125/کلووزنی مچھلی اسی دکان میں لائی گئی تھی جسے کافی شوق سے خریدلیا گیا تھا۔ حالانکہ ایسی مچھلیوں کو فی کلو 600روپئے میں فروخت کیاجاتا ہے لیکن کرسمس کی وجہ سے اس مچھلی کو فی کلو 400روپئے کے حساب سے فروخت کردیا گیا۔


Share: